پشاور میں ڈینگی کا مرض بے قابو،وزیراعلی پنجاب کا نوٹس وزیر صحت کو خیبرپختونخوا حکومت سے رابطے کی ہدایت

 
0
370

پشاور اگست 18(ٹی این ایس) پشاور کو ڈینگی سے پاک کر نے ‘ڈینگی کا خاتمہ اور ڈینگی کے خلاف باقاعدہ ایکشن پلان مرتب کرنے کے حوالے سے موجودہ حکومت ناکام ہوتی نظر آتی ہے۔تاہم اس ضمن میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نےپشاور میں ڈینگی کے مرض بڑھنے کے حوالے سے صوبائی وزیر صحت کو خیبرپختونخوا کی حکومت سے فوری رابطے کی ہدایت کر دی ہے تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے  صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کو کے پی کے حکومت سے فوری رابطے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ  خیبر پختونخوا  میں بسنے والے ہمارے بھائی ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب اپنے بھائیوں کی ہر طرح کی مدد کیلئے حاضر ہے،انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اپنے بھائیوں کی مدد کر کے  خوشی ہو گی۔