نواز شریف کو نیب میں پیش ہونا چاہیے، فواد چودھری

 
0
572

 

اسلام آباد اگست 18(ٹی این ایس):تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف آج نیب میں پیش نہیں ہوئے، اگر پیش نہیںہوں گے تو سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس سوالوں کے جواب نہیں، سوالوں کا جواب دینے کے لیے انہیں پیش ہونا چاہیے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شریف برادران 20 سال تک اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے،آپ کہتے ہیں کہ آپ کو موقع نہیں ملا،آپ کواپناتخت مریم کومنتقل کرنےکاموقع نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ ان کو چھوٹے گریڈ کے افسر کے سامنے پیش ہونا توہین لگتا ہے ،کلثوم نواز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے بھی پیش نہیں ہوئیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسحاق ڈار منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک چلارہے ہیں،نوازشریف ایف زیڈای کمپنی کے چیئرمین اور کلثوم نواز ڈپٹی چیئرپرسن ہیں،تمام کمپنیاں 10 ملین پاونڈز کی نقصان میں ہیں،مگر یہ کمپنیاں کئی ملین ڈالرزکے اثاثوں کی مالک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی ایکڑ کے گھروں میں رہنے والے آج ملک میں انقلاب کی باتیں کر رہے ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما غلام مصطفیٰ کھر بھی موجود تھے۔