راولپنڈی(ٹی این ایس) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجا ب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پرڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے راولپنڈی ریجن کے افسران کو رینک لگانے کے لیے ریجنل دفتر میں تقریب کا انعقاد

 
0
116
راولپنڈی( )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجا ب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پرڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے راولپنڈی ریجن کے افسران کو رینک لگانے کے لیے ریجنل دفتر میں تقریب کا انعقاد، آ ر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی اوراے ڈی آئی جی ملک نعیم اختر نے ترقی پانے والے افسران کوڈی ایس پی  عہدہ کے رینک لگائے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو مزید اسی طرح کامیابیوں سے نوازے، اب آپ اپنی بہترین صلاحیتوں سے شہریوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کریں اور اپنی اور محکمہ کی مثبت شناخت کو برقرار رکھیں،میں امید کرتا ہوں کہ آ پ پہلے سے زیادہ لگن،محنت اوراپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے،  آر پی او سید خرم علی۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پرترقی پانے والے راولپنڈی ریجن کے02 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدہ پرترقی یاب ہونے پر ریجنل دفتر میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی اوراے ڈی آئی جی ملک نعیم اخترنے ترقی پانے والے افسران کو ڈی ایس پی عہدہ کے رینک لگائے۔ ترقی پانے والوں میں ندیم ملک اور محمد قاسم شامل ہیں، آر پی او راولپنڈی ریجن نے ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو مزید اسی طرح کامیابیوں سے نوازے، اب آپ اپنی بہترین صلاحیتوں سے شہریوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کریں اور اپنی اور محکمہ کی مثبت شناخت کو برقرار رکھیں،میں امید کرتا ہوں کہ آ پ پہلے سے زیادہ لگن،محنت اوراپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔