پاکستان تحریک انصا ف اسٹیبلیشمنٹ کا مہرہ بنی ہے، پہلے وزراعظم خاموشی سے گھرجاتے تھے اب ایسانہیں ہوا ،پرویز رشید

 
0
340

لاہور  اگست 18(ٹی این ایس): ­ـ  مسلم لیگ ن کے سینئرمرکزی رہنماء پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کی سوچ کا مہرہ بنی ہے،اب ہمیں اس سوچ کامقابلہ کرکے اس کوختم کرناہوگا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہےکہ وہ کسی ادارے کو پورے طور پہ مورود الزام نہیں ٹھراتے البتہ یہ ضرور ہے کہ اسکے افراد ملوث ہیں۔ انھوں نےکہا کہ حکومت پرویز مشرف کو باہر جانے سے روکنا چاہتے تھی مگر روک نہیں سکی  جسکی وجہ  اداروں کا  ساتھ ادارون کا ساتھ نہ دینا تھا۔

سابق وزیر اطلاعات نے نواشریف کی نااہلی سے متعلق  طنز کرتے ہوے کہاکہ پرویز مشرف کی بدروح سیاستدانوں اور اداروں میں موجودہے جس نے سازش کی۔

حکومت اور وزارت داخلہ ہونے کے باوجود ہمارے خلاف فیصلے ہوئے، ڈان لیکس پرجمہوریت کوبچانے کیلئے قربانی دی ،ہماری حکومت ہونے کے باوجودبہت کچھ ہوگیا۔۔ پرویز رشید نے کہاکہ پہلے وزراعظم خاموشی سے گھرجاتے تھے اب ایسانہیں ہوا۔انہوں نے اپنے بارے میں کہا کہ وہ پہلے بھی سیاسی کارکن تھے اور اب بھی یہی کردار ادا کریں گے