گوجرخان( )نوتعینات ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل ثاقب رضوان سے پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے وفد نے ملاقات کی شہر میں ٹریفک کے درپیش مسائل کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے صدر عامر وزیر ملک جنرل سیکرٹری راجہ اسد محمود کی قیادت میں وفد سئینر صحافی ظہیر اختر خواجہ، ملک نصیر، مرزا ندیم، راجہ فیصل، مرزا رفعت، نصیر بھٹی، قمرشہزاد نے ڈی ایس پی ٹریفک ثاقب رضوان سے انکے آفس میں ملاقات کی انکے ہمراہ ریڈر ڈی ایس پی ندیم اور ریحان بھی موجود تھے اس موقع پر عامر وزیر ملک اور راجہ اسد محمود نے شہر میں ٹریفک کے درپیش مسائل کے حوالے سے کہا کہ شہر کے اندر رکشوں کے خودساختہ سٹینڈز، گاڑیوں کی غلط پارکنگ اور سکولوں کی چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کا بےہنگم بہاو سروس روڈ مین بازار سکھو روڈ گلزار مدینہ مسجد چوک سول ہسپتال کے سامنے شہر کے مختلف پوانٹس پر ٹریفک بری طرح متاثر ہونے اور ٹریفک وارڈن عملے کی ڈیوٹی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا مزید برآں انھوں نے پریس کلب کے ممبران اور فیملی کے لیے پریس کلب میں لرننگ لائسنس وین بھیجوانے کا مطالبہ کیا جبکہ وفد میں شامل صحافیوں نے بھی شہر کے مسائل کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اس موقع پر نوتعینات ڈی ایس پی ثاقب رضوان نے کہا کہ بنیادی طور پر اگر دیکھا جائے تو صحافی کسی بھی ادارے اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں اور درپیش مسائل کو ہائی لائٹ کرتے ہیں جن کو حل کرنے میں ہمارے لیے آسانی ہوتی ہے مزید برآں انھوں نے لرننگ لائسنس وین کی ڈیمانڈ کے حوالے سے کہا کہ وین آپکے پریس کلب میں ایک دن بھیجی جائے گی جس سے تمام صحافی حضرات اور فیملی ممبر اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے انھوں نے کہا کہ بڑی تحصیل میں اہلکاروں کی نفری کی کمی کی وجہ سے کچھ مشکلات ہیں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل دینے سے گریز کریں آپ کے نشان دہی کردہ مسائل حل کرنے کی اپنی ٹیم کے ہمراہ پوری کوشش کروں گا کہ محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ان درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا اس سلسلہ میں عوام کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے













