اسلام آباد(ٹی این ٰایس)پی ٹی آئی نشان کا فیصلہ چیلنج کرنا ہے یا نہیں، الیکشن کمیشن فیصلہ نہ کر سکا

 
0
122

 الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی انتخابی نشان سے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہ کر سکا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آفس میں پشاور ہائیکورٹ فیصلے سے متعلق طویل مشاورت کی گئی، پی ٹی آئی نشان کا فیصلہ چیلنج کرنے نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کل تک موخر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کو مطمئن نہ کر سکی۔