وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

 
0
722

اسلام آباد اگست19(ٹی این ایس) : وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا، 1 سے3 ستمبر تک چھٹیاں ہوں گی، ملک بھر میں عید الاضحیٰ 1 ستمبر کو منائے جائے گی۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ پر تین دن کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، 1 سے 3 ستمبر تک عید کی چھٹیاں ہوں گی، جبکہ ملازمین کو عید کے تیسرے دن یعنی 4 ستمبر کو دفتر جانا ہوگا۔