کوہلو۔ محکمہ تعلیم کا خالی آسامیوں کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویوز لینے کا خلاف ضابطہ طرز عمل۔

 
0
546

کوئٹہ :-  9 ااگست ( ٹی این ایس )    بلوچستان کے ضلع کوہلو میں محکمہ تعلیم کی نان ٹیچنگ آسامیوں کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویوز لینے کے خلاف ضابطہ  طرز عمل سے امیدواروں میں شدید مایوسی اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی ۔

ٹیسٹ میں ٹائم ٹیبل کی کوئی پابندی نہ ہونے کے باعث کئی امیدوار دوگھنٹے تک پیدل چلتے  رہے اور کئی کو آدھے گھنٹے میں گھر کی راہ لینی پڑی جبکہ امیدواروں کو قریب بٹھائے جانے،  یکساں پیپرز اور ٹیسٹ ٹیم کی عدم دلچسپی کے باعث امیدوار ایک دوسرے سے نقل کرتے رہے

ٹیسٹ کے بعد ٹائیپنگ کے لیے کوئی ٹائم ٹیبل بھی آویزاں نہیں کیا گیا تھا۔ مرضی سے شروع کئے جانے والے ٹائپنگ ٹیسٹ  میں چند امیدواروں کی مہارت دیکھنے کے بعد ختم کیا گیا  جس کی وجہ سے متعدد امیدوار باخبر نہ ہونے کے باعث ٹائیپنگ ٹیسٹ سے رہ گئے اور کئی امیدوار دیر تک  مایوسی اور بے چینی کے عالم میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے گیٹ کا منہ دیکھتے رہے کہ شاید ٹیسٹ ٹیم وقفے کے بعد واپس آئے مگر ٹیم جان چھڑا کر چلتے بنی۔

زبانی انٹرویوز کے لیے بھی تاحال کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دیا گیا ہےجس کی وجہ سے دورافتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدوروں کو پریشانی کا سامنا ہے کوہلو میں خالی آسامیوں کے امیدواروں اور عوامی و سیاسی حلقوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن اور وزیر تعلیم سے اس بد نظمی کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔