دبئی(ٹی این ایس) دبئی میں مقیم ہری پور ہزارہ ڈویژن کی جانی مانی شخصیت مسٹر ہزارہ ملک تیمور خان اورسیرز پاکستانی کی بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں

 
0
66

تقریباً گزشتہ پندرہ سالوں سے دبئی میں اپنے پاکستانی بھائیوں بلخصوص ہزارہ ڈویژن سمیت تقریباً سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں عوام کو گائیڈ لائن دے کر روزگار مہیاء کروا رہے ہیں

گزشتہ روز مسٹر ہزارہ ملک تیمور خان اور عبداللہ عباس خان نیشنل براڈ کاسٹر نے دبئی میں مقیم سنئیر صحافی و کالم نگار ملک رضوان چوہان سے ملاقات کی

دبئی ( ملک رضوان چوہان سے ) دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل پہ بات چیت کرتے ہوئے مسٹر ہزارہ ملک تیمور خان نے کہا کہ الحمداللہ رب العالمین کے حکم سے اور اپنے والدین کی دعاؤں کے ثمر سے میں نے سینکڑوں خاندانوں کو متحدہ عرب امارات میں نوکریاں بھی دلوائی ان کی دعاؤں کی بدولت آج میرا سر فخر سے بلند ہے کہ میں اپنے پاکستانی بھائیوں سمیت مختلف ممالک کی عوام کو روزگار مہیاء کروانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہوں، پاکستان کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات وکلاء برادری اور صحافی برادری بھی دبئی میں انھیں ملنے آتے ہیں اور ان کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہیں،