اسلام آباد(ٹی این ایس) آئندہ منگل کو مری اور گرد و نواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا امکان ہے ،پی ڈی ایم اے

 
0
67

آئندہ منگل کو مری اور گرد و نواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری متوقع ہے ۔ پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آئندہ منگل 9جنوری کو مری اور گردونواح میں موسم سرماکی پہلی برف باری کی پیشنگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پیر اور بدھ کو مری ، گلیات اور نواحی علاقوں میں بارش اور برف باری کےباعث درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے ۔