لاہور(ٹی این ایس) جے یو آئی نے پنجاب میں قومی اسمبلی کے 53 امیدوار میدان میں اتار دیے

 
0
619

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے پارٹی امیدواروں کا اعلان کردیا۔جے یو آئی کی جانب سے پنجاب سے قومی اسمبلی کے 53 اور صوبائی اسمبلی کے 138 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ جنرل نشستوں پر 6 خواتین امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی پی 171 لاہور سے حافظ نصیر احمد احرار، این اے 128 لاہور سے حافظ غضنفر عزیز، این اے 92 سے مولانا صفی اللہ امیدوار ہوں گے، این اے 56 اورپی پی 16 سے ضیاالرحمان امازئی، این اے 82 سے را عبدالقیوم امیدوارنامزد ہوئے ہیں.

ترجمان نے بتایاکہ این اے 130 سے سلیم اللہ قادری، این اے 175 سے عبدالودود امیدوار ہوں گے، این اے 148 سے سجاد وینس، این اے 165، 167، 168 اور پی پی 254 سے محمد صفدر شہباز امیدوار ہوں گے، این اے 118 اور پی پی 148 سے محمد افضل خان، این اے 166 سے سیف الرحمان راشدی، این اے 183 تونسہ سیخواجہ مدثر محمود تونسوی، پی پی 1 اٹک سے قاری ابراہیم امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔ این اے 176 اور پی پی 273 سیمولانا یحیی عباسی، پی پی 288 سے مولانا مدثر عرفان، پی پی 272 سے عبداللہ فہد لنگڑیال، پی پی 258 سے مولانا ضیا الرحمان درخواستی امیدوار ہوں گے۔