ہری پور(ٹی این ایس) شیرے ہزارہ بابائے بلدیات یوسف ایوب خان نے اپنے سیاسی حریفوں کو ٹف ٹائم دے دیا

 
0
319

ہری پور ( کرائم رپورٹر ) شیرے ہزارہ بابائے بلدیات یوسف ایوب خان نے اپنے سیاسی حریفوں کو ٹف ٹائم دے دیا ، خان برادران کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے سیاسی مخالفین میں کھلبلی مچ گئی ، ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پی ٹی آئی راجہ احتشام نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ، انھوں نے کہا کہ ضلع ہری پور کی قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پہ جیت خان برادران کی ہو گی ، ضلع ہری پور کی عوام نے عملی کام کروانے پہ یوسف ایوب خان کے خاندان کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت ووٹ و سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا ، انھوں نے کہا کہ الحمداللہ جیت یوسف ایوب خان گروپ کی ہو گی ، ضلع ہری پور کی ہر یونین کونسل کی عوام کے دھڑے گروپوں نے اپنی ووٹ کی طاقت سے خان برادران کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے ایکا کر لیا ، انھوں نے کہا کہ ضلع ہری پور میں میگا پروجیکٹ سمیت خان پور کو تحصیل کا درجہ دلوانے، پہاڑوں کی چوٹیوں پہ بہترین سڑکیں بنا کر عوام اور طالبہ و طالبات کے لیے راہ ہموار کی، انھوں نے کہا کہ ضلع ہری پور کی عوام 8 فروری کو خان برادران کو کامیاب کروا کر دم لے گی ،