اسلام آباد(ٹی این ایس) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدواروں کو پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان نہ دینے کی ہدایت کر دی

 
0
71

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدواروں کو پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان نہ دینے کی ہدایت کر دی۔جاری اعلامیے کے مطابق اکثر امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان درخواستوں کے ذریعے سے الیکشن کمیشن کو دھوکا دیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن کو دھوکا دے کر قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن حکم دیتا ہے کہ کوئی انتخابی نشان کسی دوسرے پارٹی کے امیدوار کو نہ دیا جائے، جو امیدوار کسی اور جماعت کا ممبر ہو اور دوسری جماعت کا نشان مانگے وہ نہ دیاجائے،آر اوز ایسے کسی امیدوار کو دوسرا انتخابی نشان نہ دیں، الیکشن ایکٹ کے تحت امیدوار اپنی پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ دیتا ہے۔ایک شخص ایک وقت میں ایک سے زیادہ پارٹی کا رکن نہیں ہوسکتا۔