لاہور(ٹی این ایس)شہریوں کی بے لوث خدمت کا سفر جاری و ساری، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے والٹن روڈ پر میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور پراجیکٹ کا (چیل چوک) کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 
0
379

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو فلائی اوور پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی پراجیکٹ کو90روز سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت

منصوبے سے والٹن روڈ پر ٹریفک اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل حل ہونگے۔ محسن نقوی
منصوبے کی تکمیل سے والٹن روڈ پر ٹریفک کی روانی میں ایک بڑی رکاوٹ ختم ہو جائیگی۔ محسن نقوی
فلائی اوور کی جگہ پہلے دو پروٹیکٹڈ یوٹرنز بننے تھے جس پر ایک ارب20 کروڑ روپے لاگت آنی تھی۔ محسن نقوی
سی بی ڈی پنجاب، این ایل سی اور نیسپاک نے فلائی اوور کی منصوبہ بندی کی جس سے 20 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ محسن نقوی
یہ فلائی اوور 750میٹر طویل دو لینز پر مشتمل ہوگا، والٹن روڈ اوراس سے ملحقہ تقریبا 10 لاکھ کی آبادی مستفید ہوگی۔ محسن نقوی
قینچی فیروز پور روڈ کی طرف سے آنے والی ٹریفک با آسانی ڈیفنس جاسکے گی جس سے والٹن روڈ پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئیگی۔ محسن نقوی
قومی ہیروز اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اس منصوبے کو قوم کے ایک بہادر سپوت میجر محمد ا سحاق شہید کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ محسن نقوی
صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے، چیئرمین سی بی ڈی، چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی، پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایل سی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے