راولپنڈی( )ایس ایچ او صدر بیرونی ندیم ظفر کی ہمراہ پولیس ٹیم موثر کاروائی، 02 روز قبل زمین پر قبضہ کی کوشش کے دوران فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے 17 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02روز قبل زمین پر قبضہ کی کوشش کے دوران فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے 17ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت ٹکہ خان، خالد شاہ، صابر خان،عمر، سلیمان، اجر امین، عبدالرحمن، راضد خان، رحمت گل، حامد، عمران، عبدالرحیم، سعید، نور، محمد شریف، فردولی خان کے نام سے ہوئی،ملزمان سے کلاشنکوف اور 02 پسٹل برآمدہوئے،ملزمان نے شہری کی زمین پر قبضہ کی کو شش کے دوران فائرنگ کر کے قیصر محمود کو زخمی کر دیا تھا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، قبضہ مافیا اورشہریوں کے جان ومال سے کھیلنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔