راولپنڈی(ٹی این ایس) ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، رشوت کی پیشکش کرنے والا ملزم گرفتار

 
0
842

راولپنڈی( )ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، رشوت کی پیشکش کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے رشوت کی پیشکش کرنے والے شخص محمد اقبال کو گرفتار کر لیا، ملزم نے ضرر کے درج مقدمہ میں ملزمان کوریلیف دینے کے لیے سب انسپکٹر عثمان محمودکو30 ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش کی،سب انسپکٹر عثمان محمود نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے رشوت دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم محمد اقبال کو گرفتار کر لیا،قانون کی بالادستی کو کوئی بھی شخص چیلنج نہیں کر سکتا، قانون شکنوں اور جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔