راولپنڈی(ٹی این ایس) آر پی او سید خرم علی اور سی پی او سید خالد ہمدانی کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں شہریوں کو سروس ڈیلیوری کی فراہمی کے لیے لائیو ای کچہری کا انعقاد

 
0
50

راولپنڈی( )آر پی او سید خرم علی اور سی پی او سید خالد ہمدانی کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں شہریوں کو سروس ڈیلیوری کی فراہمی کے لیے لائیو ای کچہری کا انعقادکیا،ای کچہری میں ہزاروں شہریوں کی آن لائن شمولیت،آر پی او اور سی پی او نے شہریوں کی لائیو فون کالز اور کمنٹس پر اُن کے مسائل سنے اور موقعہ پر ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی او ز کو احکامات جاری کیے،اس موقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز بھی موجود تھے،شہریوں نے ٹیلی فون کالز کے ذریعے آر پی او اور سی پی اوکو شکایات اور مسائل سے آگاہ کیا، سینکڑوں شہریوں نے ای کچہری کے بارے بذریعہ کمنٹس اپنے مسائل اور خیالات کا اظہار کیا، شہریوں نے آن لائن ای کچہری کے انعقاد پر آر پی او اور سی پی او کے اس اقدام کو سراہا، آرپی او سید خرم علی کا کہناتھاکہ شہریوں کی شکایات پرقانونی کاروائی کو دئیے گئے ٹائم فریم میں یقینی بنایا جائے،شہریوں کے مسائل کا حل اور اُن کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جارہا ہے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ جرائم کے خاتمے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے راولپنڈی پولیس 24/7مصروف عمل ہے۔