کراچی(ٹی این ایس) ڈپٹی کمشنر ساوتھ کراچی کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو کی طرف سے ڈسٹرکٹ ساتھ میں ہونے والی تمام تر سرگرمیوں اور کاروائیوں کی کارکردگی پر اجلاس

 
0
768

کراچی: ڈپٹی کمشنر ساوتھ کراچی کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو کی طرف سے ڈسٹرکٹ ساتھ میں ہونے والی تمام تر سرگرمیوں اور کاروائیوں کی کارکردگی پر اجلاس کی صدارت کی گئی۔ کراچی ساوتھ کی سب ڈویژن کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز l اور ll سمیت اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکاروں اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ افسران کی طرف ڈی سی ساوتھ کو پچھلے دس دنوں میں ہونے والی تمام تر سرگرمیوں پر بریفنگ دیں گئیں اور ساتھ ہی کاروئیوں کے دوران در پیش آنے والے مسائل کے بارے میں ڈی سی کو آگاہ کیا ۔ ڈی سی نے افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کاروائیوں کے عمل کو اور موثر کرنے کی ہدایات دیں۔ اجلاس میں پرائز کنٹرول، غیر قانونی تجاوزات، فائر سیفٹی آڈٹ اور دیگر اہم مسائل اور اُن کے فوری حل کے حوالے سے بات چیت کی گئیں۔ ڈی سی کی طرف سے تمام تر سرگرمیاں قانوں کے دائرے میں رہ کر جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔