راولپنڈی(ٹی این ایس) آئی جی پنجاب کے احکامات پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے300کانسٹیبلان کوپروموشن لسٹ سی ٹو میں درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

 
0
53
راولپنڈی( )آئی جی پنجاب کے احکامات پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے300کانسٹیبلان کوپروموشن لسٹ سی ٹو میں درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اہلکاروں کومجوزہ طریقہ کار، کارکردگی و معیار پر پورا اترنے کے بعد سی ٹو پروموشن لسٹ میں اندراج کیا گیا۔ آر پی او راولپنڈی ریجن نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک لگانے کے لیے ریجنل دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا۔ ترقی پانے والے اہلکار مزید محنت اور جذبے کے ساتھ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں اور محکمہ پولیس کی مثبت شناخت کو قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ آر پی او سید خرم علی
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آٖفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے احکامات کے مطابق راولپنڈی ضلع کے 300پولیس کانسٹیبلان کو پروموشن لسٹ سی ٹو میں درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ پروموشن لسٹ میں درج ہونے والے اہلکاروں کے سروس ریکارڈ، کارکردگی کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد احکامات جار ی کیے گئے۔ ترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک لگانے کے لیے ریجنل دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اے ڈی آئی جی ملک نعیم اختر نے آر پی او راولپنڈی کے ہمراہ ترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک لگائے۔ترقی پانے والے میں محمد نواز، طارق سلیم، تصور حسین، خلیل ابرار، محمد اشتیاق، محمد افضال، طارق محمود،    محمد فردوس، محمد عمران، محمد خلیل، محمد مبشر، اشفاق احمد،شاہد اقبال، شاہد ریاض، ماجد حسین اور فدا حسین سمیت دیگر 284کانسٹیبلان شامل ہیں۔آر پی او راولپنڈی نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آر پی او نے ترقی پانے والے کانسٹیبلان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئند ہ بھی مزید محنت اور جذبے کے ساتھ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں اور محکمہ پولیس کی مثبت شناخت کو قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔