راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ حامد کاظمی کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی،02رکنی لیڈی چور گینگ گرفتار

 
0
127

راولپنڈی(مظہر شاہ )ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ حامد کاظمی کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی،02رکنی لیڈی چور گینگ گرفتار، ملزمان سے مسروقہ رقم 02 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد،ملزمان گھروں میں کام کاج کے بہانے داخل ہوکر چوری کرتی تھیں۔تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02رکنی لیڈی چور گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں نائلہ اور انصر بی بی شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 02 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئے،ملزمان گھروں میں کام کاج کے بہانے داخل ہوکر چوری کرتی تھیں،ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔