راولپنڈی (ٹی این ایس) 01 اکتوبر 2025ء پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن ریجنل آفیسر ایس پی فیصل سلیم کی جانب سے احسن اقدامات ، بلڈڈونیشن اینڈ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، ٹی-ڈبلیو-ایف ہسپتال کے ساتھ ایم-او-یو پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن ریجنل آفیسر ایس پی فیصل سلیم اور ڈی ایس پی محمد عرفان بٹ ڈی او راولپنڈی کی جانب سے پٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ پر سندس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تھلیسیمیا کے شکار بچوں کے لیے بلڈڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 70 یونٹ بلڈ عطیہ کیا گیا جبکہ ملازمان اور انکی فیملی کیلیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس سے ملازمان مستفید ہوۓ۔ مزید ملازمان کی ویلفیئر کیلیے تاجر ویلفییر سوسائٹی ہسپتال کے سی ای او سجاد بٹ کے ساتھ ایم او یو کیا گیا جس میں تمام ملازمین اور انکی فیملیز کو ہسپتال کی طرف سے دی جانے والی تمام سروسز پر ٪ 50 ڈسکاؤنٹ دیا جاۓ گا۔ اس موقع پر ریجنل آفیسر کا کہنا تھا کہ اپنے ملازمین کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے۔
ترجمان شعبہ تعلقات عامہ

















