ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث تین رکنی گروہ  گرفتار

 
0
357

راولپنڈی، مئی 10(ٹی این ایس):  تھانہ صادق آباد پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان میں قمر یونس،نوید احمد اور سجاد قیوم شامل ہیں۔

ملزمان صادق آباد،نیو ٹاون،بنی اور وارث خان کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا ایک موٹرسائیکل،لیپ ٹاپ،موبائل فونز اور نقدرقم کے علاوہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔