شہری پولیس تشدد سے ہلاک ہوا ، 2تھانیداروں پرقتل کا مقدمہ ،تین بچوں کے باپ منصور کو 4 روز تک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا

 
0
372

راولپنڈی، مئی 10(ٹی این ایس):  پولیس تشدد سے شہری کی ہلاکت کا معاملہ الزام ثابت ہونے پر تھانہ صدر بیرونی کے ایس ایچ او سمیت 2 افسران کے خلاف تھانہ سول لائن پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے اور دونوں تھانہ داروں کو معطل کر دیا گیا ہے جس کے بعد دونوں تھانہ سے فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق اپنے پیٹی بھائیوں کو تھانے سے خود پولیس نے فرا ر کروایا ہے ادھر تھانہ سول لائن نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مخلتلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہیتا حال ملوث اہلکاروں کو گرفتار نہیں کیاجا سکا ایف آئی آر کے مطابق تین بچوں کے باپ منصور کو پولیس نے 4 روز تک تشدد کا نشانہ بنایا ایس ایچ او راجہ اختر اور سب انسپکٹر بلالمقتولمنصور کو گردوں والی جگہ لاتیں مارتے رہے لاتیں لگنے اور پانی نہ دینے کی وجہ سے منصور کی ہلاکت ہوئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق نوجوان کے جسم پر تشدد کئے جانے کے گہرے نشانات پائے گئے ، جمرات کے روزمقتول منصور کی نماز جنازہ ہارلے اسٹریٹ میں ادا کردی گئی ہے نماز جنازہ میں اہل علاقہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر منصور کے بھائی حسیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اعلی پولیس افسران نے انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے انصاف نہ ملا تو پولیس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔