لاہور(ٹی این ایس) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار

 
0
202

لاہور

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 اور این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ہیں۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

لاہور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ آفیسر اور ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست بھی خارج کر دی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے این اے 150 ،این اے 151 اور پی پی 218 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا۔