اٹک
تحصیل جنڈ، رنگلی سٹاپ کے قریب دھند کے باعث 4 گاڑیاں ٹکرا گئیں، 2 افراد زخمی
تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ، رنگلی سٹاپ کے قریب دھند کے باعث ایک کار، 1 لوڈر رکشہ اور 2 ہائی ایسز ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 33 سالہ سرتاج اور 26 سالہ عدنان زخمی ہوئےحادثےکی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہسپتال جنڈ منتقل کر دیامقامی پٹرولنگ پولیس موقع پر موجود ہے













