اسلام آباد(ٹی این ایس) مستعفی ججز کے خلاف کاروائی کیلئے راہ ہموار،حکومت نے عدالت کے سابقہ فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

 
0
42

:وفاقی حکومت نے مستعفی ججز کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔ حکومت نے ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی روکے جانے کے سپریم کورٹ کے عافیہ شہر بانو کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

اپیل میں جوڈیشل کونسل اور رجسٹرار سپریم کورٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔اپیل میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ اصول طے کرے کسی جج کے مستعفی ہونے کے باوجود کونسل کارروائی جاری رکھ سکتی ہے، 27 جون 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت مرکزی کیس میں درخواست گزار نہیں تھی، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ اگر عدالت کے فیصلے سے کوئی فریق متاثر ہو تو وہ اپیل دائر کرنے کا حق رکھتا ہے، جج کی پینشن اور مرات وفاقی حکومت نے جاری کرنا ہوتی ہیں اس لیے وفاقی حکومت اپیل دائر کر سکتی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق جج اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے عافیہ شہر بانو ضیا کیس کا فیصلہ دیا تھا جس میں قرار دیا گیا تھا کوئی جج مستعفی ہو جائے یا ریٹائرڈ ہو جائے تو کونسل کارروائی نہیں کرسکتی۔