جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا، اٹارنی جنرل کی خبروں کی تردید

 
0
400

اسلام آباداگست19 (ٹی این ایس)اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی تردید کر دی،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کوئی ریفرنس دائرنہیں کیا گیا اس حوالے سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس تیار کیا گیا ہے تاہم ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا گیا اور نہ ہی ریفرنس وصولی کے حوالے سے کوئی خبر نہیں آئی۔