اسلام آباد 07 جون 2022 (ٹی این ایس): ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ ) نے تین مضرادویات کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی۔محکمہ صحت نے تمام اسپتال ،فارمیسز،میڈیکل سٹورزاور ڈسٹریبیوٹرز سمیت ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ان ادویات کو بند کردیا گیا ہے ،ان کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے لہذا ان ادویات کا استعمال اور ترسیل فوری طور پر روکی جائے۔ان ادویات کی منسوخی کی سب سے بڑی وجہ ادویات کے مضر اثرات ہیں جو کہ عالمی طور پر واضح ہو چکے ہیں۔ جسم میں دردوں کی دوا ڈکلوفینک پوٹاشیم 75 ملی گرام ،100ملی گرام،السر کے علاج کی دوافیموٹیڈین سسپینشن 10ایم جی اور 20ایم جی ہر پانچ ایم ایل میں، اس کے علاوہ پیراسٹامول ،تھیوری ڈازاین ،کیفین کمبینیشن کی دوا منسوخ ہونے والی ادویات میں شامل ہیں۔ ان ادویات کی منسوخی کی منظور ی ڈریپ کے ذیلی ادارے ڈرگ رجسٹریشن بورڈ نے دی ہے،ان ادویات کی منسوخی کی سب سے بڑی وجہ ادویات کے مضر اثرات ہیں جو کہ عالمی طور پر واضح ہو چکے ہیں۔ڈریپ ڈرگ رجسٹریشن بورڈ نے16مئی 2022 کو تمام فارما کو سنا اور ان کو موقع دیا کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کر سکیں جس کے بعد ماہرین نے ادویات کے مضر اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان میں ایک سال کے لیے ان ادویات کی منسوخی کا حکم جاری کیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈیکلوفینک پوٹاشیم کی گولیاں کورونری شریان بائی پاس گرافٹ سرجری کی ترتیب میں مانع ہوتی ہیں ، انکی وجہ سے معدے کے ناموافق واقعات میں اضافہ ہوتا ہے جس میں خون بہہ رہا ہے، معدہ یا آنتوں کا السر اور سوراخ شامل ہے، جو مہلک ہوسکتا ہے۔