لاہور(ٹی این ایس) لاہور تا قصور 33 کلو میٹر دو رویہ سڑک ریکارڈ مدت میں مکمل۔ 250 ملین روپے کی بچت

 
0
95

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گجومتہ قصور روڈ کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

گجومتہ تا قصور 33کلومیٹر سڑک کی تعمیر ومرمت کی بحالی کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے

گجومتہ تا قصور کی تعمیر ومرمت کے ساتھ توسیع بھی کی گئی ہے۔ محسن نقوی

شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے 250 ملین روپے کی بچت کی گئی۔ محسن نقوی

گجومتہ تا قصور دونوں اطراف میں دو رویہ سڑکیں بنائی گئی ہے۔
گجومتہ تا قصور تک سٹرک بننے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔ محسن نقوی
صوبائی وزراء عامر میر بلال افضل، کمشنر لاہور،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے