ٹانک(ٹی این ایس) این اے 43: فضل الرحمان کے بیٹے کے حق میں ن لیگ اور اے این پی کے امیدوار دستبردار

 
0
39

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد محمود کے حق میں مسلم لیگ (ن) اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار دستبردار ہوگئے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئیمولانا اسعد محمود کا کہنا تھاکہ این اے 43 پر ن لیگ اور اے این پی کے امیدوار میرے حق میں دستبردار ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 115 پر ن لیگی امیدوار اکبر گنڈا پور جے یو آئی کیحق میں دستبردار ہوئے اور اس کے علاوہ پی کے 112 پرعبدالرحیم بھی دستبردار ہوگئے۔

ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ اور اے این پی کی قیادت اور امیدواروں کے شکر گزار ہیں۔مولانا اسعد محمود نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے رویے سے ملک کو اس حال میں پہنچایا، وہ آج جس انجام کو پہنچے ہیں اس کا آغاز خود کیا تھا۔ خیال رہے کہ مولانا اسعد محمود قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 ٹانک سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار ہیں۔