اسلام آباد(ٹی این ایس) انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے: سربراہ کامن ویلتھ مبصر گروپ

 
0
179

کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں، ووٹنگ کے عمل میں انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں۔
کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ نے کہا کہ انٹرنیٹ دریافت ہونے سے قبل بھی ہم الیکشن کرا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ رزلٹ بھیجتے وقت انٹرنیٹ بندش سے مسئلہ ہوگا۔واضح رہے کہ صبح 8 بجے سے پہلے ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔