لاہور(ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 40واں اجلاس

 
0
382

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 40واں اجلاس
اجلاس میں 8فروری کے عام ا نتخابات کے پر امن انعقاد پر پولیس، انتظامیہ اور قانون فافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا
پنجاب بھر میں پرامن ماحول میں عام انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوا،جس پر چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،انتظامیہ اور فیلڈ فارمیشنز کو مبارکباد دیتا ہوں۔ محسن نقوی
نگران حکومت نے قومی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کیا۔ محسن نقوی
ووٹرز نے پرامن ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا اورآزادانہ ووٹنگ سے اپنے نمائندے منتخب کئے۔ محسن نقوی
ہم جس مقصد کے لئے آئے تھے الحمد للہ اس میں سرخرو رہے۔ محسن نقوی
مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو کر سکتے تھے وہ کرنے کی پوری کوشش کی۔ محسن نقوی
پوری ٹیم کا ضمیر مطمئن ہے کہ ہم نے حتی الوسع عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کی۔ محسن نقوی
پنجاب حکومت کاسموگ میں کمی کیلئے بڑا اقدام،10ہزار طلباء و طالبات کو آسان شرائط پربلاسود الیکٹرک بائیکس دینے کی منظوری
طلباو طالبات کوپنجاب بینک کے تعاون سے10ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود آسان شرائط پر دی جائیں گی۔ محسن نقوی
7ہزارالیکٹرک بائیکس طلبا جبکہ 3ہزارالیکٹرک بائیکس طالبات کودی جائیں گی۔محسن نقوی
پنجاب چیرٹیز کمیشن کی ایپلیٹ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری
بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری
ریسکیو1122ایمولینسزمیں ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے آٹو میٹڈ ایکسٹرنل ڈیفیبریلیٹر نصب کرنے کی منظوری
بہاولپور،لاہور اور ملتان میں ڈرگ کورٹ کے چیئرپرسن کی تعیناتی کی منظوری
اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی امن وامان کے 16ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی
صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کی اجلاس میں شرکت