اسلام آباد(ٹی این ایس) الیکشن کمیشن نے مزید 10امیدواروں کی کا میابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

 
0
59

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مزید 10 امیدواروں کو کامیاب قراردیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب قرار دیئے گئے تمام امیدواروں کا تعلق ن لیگ سے ہے ،الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 82سرگودھا سے مختار احمد ملک کامیاب قرار پائے جبکہ این اے 93چنیوٹ سے غلام محمدکو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

این اے 94چنیوٹ سےقیصر احمد شیخ کامیاب ، این اے 98فیصل آباد سے چوہدری محمد شہباز بابر ، این اے 112ننکانہ صاحب سے شزرا منصب علی خان کھرل ، این اے 124لاہور سے رانامبشر اقبال کامیاب قرارپائے ۔

این اے125لاہور سے محمد افضل کامیاب ہوئے این اے126لاہور سے سیف الملوک کھوکر ، این اے129لاہور سے میاں محمد اظہر ، این اے141ساہیوال سے سید عمران احمد شاہ کامیاب قرارپائے ۔