فاٹا کو خیبرپختونخوا کے ساتھ ضم کرنا مسئلے کا واحد حل ہے،عمران خان

 
0
364

پشاور اکتوبر 6(ٹی این ایس) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بہترین لوکل سسٹم ہے۔فاٹا کو خیبرپختونخوا کے ساتھ ضم کرنا مسئلے کا واحد حل ہے۔ فاٹا کا انضمام 2018ء تک ہوجانا چاہیے۔کرپشن کی وجہ سے قبائلی علاقے پیچھے رہ گئے ہیں۔وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے یک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں کوئی نظام نہیں ہے۔قبائلی علاقوں کے حالات بہت برے ہے۔وفاق کے پاس فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ پولیٹکل ایجنٹ کی تعیناتی کے لئے کروڑوں روپے لئے جاتے ہیں۔ فاٹا سیکرٹریٹ کرپشن کا اڈہ ہے۔ فاٹا کا انضمام نہ کرکے ہم دہشتگردوں کو دوبارہ موقع دینگے۔

انکا کہنا تھا کہ 2018تک فاٹا کا انضمام شروع ہوجانا چاہیے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اب الیکشن نہیں لڑ سکتے۔اداروں پر حملوں کیلئے مسلم لیگ ن کا استعمال کیا جارہا ہے۔ نواز شریف پر دھاندلی ثابت ہوئی تو ان کا باہر سارا پیسہ منجمد ہوجائے گا۔شریف خاندان کی بیرون ملک اربوں روپے کی پراپرٹی ہے۔ سپریم کورٹ پر حملہ کرنا جمہوریت پر حملہ کرنا ہے۔ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام وقت کی ضرورت ہے۔مولانا فضل الرحمان اور محمودخان اچکزئی کی وجہ سے فاٹا اصلاحات کا عمل روکا ہوا ہے۔ وفاقی حکومت نااہل وزیر اعظم کو بچانے کے لیے ملک کے حالات خراب کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کی وجہ سے فاٹا اصلاحات کا عمل رکا ہوا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا نیب چیئرمین کی تقرری ایک طریقے سے ہونی چاہیے ،، دوبار ہ ایسے چیئرمین کو نہ لایا جائے جو چوروں کو سپورٹ کریں۔