پشاور(ٹی این ایس) سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی زیر صدارت ضلع پشاور کے پولیس افسران کیساتھ عام انتخابات کے دوران نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطح تقریب کا انعقاد

 
0
30

پشاور

سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی زیر صدارت ضلع پشاور کے پولیس افسران کیساتھ عام انتخابات کے دوران نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطح تقریب کا انعقاد

ملک بھر کی طرح ضلع پشاور میں بھی پرامن ، شفاف اور محفوظ انتخابات کے انعقاد کے لیے کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے،
سی سی پی او سید اشفاق انور

شہر بھر میں قائم 1280 پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی کیلئے 12 ہزار پولیس افسران اور اہلکار وں نے ڈیوٹی کے فرائض احسن طریقے سے انجام دیئے،
سی سی پی او سید اشفاق انور

ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک افسران و اہلکاروں نے بھی بہترین انداز میں اپنی خدمات انجام دیئے،
سی سی پی او سید اشفاق انور

کافی چیلنجز کے باوجود کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا
سی سی پی او سید اشفاق انور

غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنے کیساتھ ساتھ پروفیشنل ذمہ داری کیساتھ ٹیم ورک کرکے جنرل الیکشن کا بڑا قومی فریضہ پرامن طریقے سے اختتام پزیر ہوا جو کہ پشاور پولیس کی بڑی کامیابی ہے
سی سی پی او سید اشفاق انور