اسلام آباد(ٹی این ایس) اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے نتائج کا معاملہ الیکشن کمیشن دیکھے گا: اسلام آباد ہائیکورٹ

 
0
33

اسلام آباد کے تین حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن میں درخواستیں زیرالتواء ہوتے ہوئے ہائیکورٹ کی مداخلت مناسب نہیں،
درخواست گزاروں نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن واپس لینے کی استدعا کی،
فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن درخواستوں پر فیصلہ کریگا، الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ فیصلے کے مطابق قانون اپنا راستہ خود بنائے گا،
مناسب رہے گا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزاروں کی درخواستوں پر فیصلہ کرے،
الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس سے پہلے درخواستوں پر فیصلہ کرے،
درخواستیں منظور ہونے کی صورت میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشنز واپس لیے جائیں،