کراچی (ٹی این ایس) کراچی کے تھانہ پیرآباد کے ایس ایچ او انیس احمد شیخ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے علاقے میں امن و امان قائم کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے انیس احمد شیخ نے 12 مئی 2025 کو بطور ایس ایچ او تھانہ پیرآباد کا چارج سنبھالا۔ چارج سنبھالتے ہی انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم کے خلاف منظم اور بھرپور کارروائیاں شروع کیں پولیس ریکارڈ کے مطابق ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 404 ایف آئی آرز درج کی گئیں جن میں 232 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اس عرصے میں پولیس نے 12 انکاؤنٹرز کیے جبکہ نارکوٹکس سے متعلق 57 مقدمات درج ہوئے۔ گٹکا ماوا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 35 کیسز رجسٹر کیے گئے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انیس احمد شیخ کی تعیناتی سے قبل پیرآباد میں بدامنی عروج پر تھی تاہم ان کی قیادت میں صورتحال پر مکمل قابو پا لیا گیا اعلیٰ پولیس حکام نے ایس ایچ او پیرآباد انیس احمد شیخ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں سی سی فرسٹ اور سی سی سیکنڈ سے نوازا اہل علاقہ کے مطابق انیس احمد شیخ کے آنے کے بعد پیرآباد میں امن قائم ہوا۔ گٹکا ماوا اور منشیات کے اڈے بند ہو گئے جبکہ فحاشی کے مراکز کا بھی خاتمہ کر دیا گیا ہے۔













