راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ حامد کاظمی کی زیرنگرانی شہزاد شاہ سب انسپکٹر کی فوری کاروائی

 
0
62

ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ حامد کاظمی کی زیرنگرانی شہزاد شاہ سب انسپکٹر کی فوری کاروائی ۔ منشیات فروش گرفتار 01 کلو 470 گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر شہزاد شاہ ہمراہ محمد آصف اے ایس آئی و دیگر پولیس ٹیم گشت پر معمور تھے کہ مخبر نے اطلاع دی کہ ایک شخص موٹرسائیکل پر مخصوص گاہکوں کو چرس فروخت کر رھا ھے پولیس ٹیم نے فوری گھیرا تنگ کرتے ہوئے ملزم کو موٹر سائیکل سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا دوران پڑتال ملزم کا نام اجمل شاہ جبکہ ملزم کے قبضے سے 01 کلو 470 گرام چرس برآمد ہوئی ۔ ایس پی پوٹھوہار نے ایئر پورٹ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد پر عدالت پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی ۔