.حالیہ انتخابات میں راولپنڈی کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 56 راولپنڈی اصغر علی مبارک نے کہا ہے کہ کمشنرراولپنڈی عالمی سازش کا حصہ بنے ہیں،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر الزامات انکوائری کے لیے فوری طور پر سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں حالیہ انتخابات کے امیدواروں میں سے ایک تھا اور میرے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ موجود ہیں اور کمیشن کے سامنے پیش کروں گا عام انتخابات جمہوریت کے فروغ کی طرف ایک قدم ہےعوام اور ملک دوبارہ جلد انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتے ، راولپنڈی کے حلقہ 56 اور این 57 کے ریٹرننگ آفیسرز بطور جج خدمات انجام دے چکے ہیں راولپنڈی کے ریٹرننگ آفیسرزمشترکہ بیان کے بعد نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ فوری طور پر جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا اعلان کرے۔ چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف کردار کشی کی مہم قابل مذمت ہے یہ ضروری ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو یہ احساس ہو کہ انتخابات میں جیت اور ہار جمہوری عمل کے بنیادی پہلو ہیں، انتخابی بے ضابطگیوں کے حوالے سے کسی قسم کے خدشات کا اظہار دستیاب چینلز کے ذریعے قانونی راستے اختیار کرکے کریں ,الزامات عائد کرنے سے سیاسی جماعتں اجتناب کریں ,