راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او ائیرپورٹ حامد کاظمی کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، دو روز قبل فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

 
0
58

راولپنڈی ایس ایچ او ائیرپورٹ حامد کاظمی کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، دو روز قبل فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شہری اسحاق کو قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ائیرپورٹ کی زیرنگرانی انسپکٹر ظہیر الدین بابر نے ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی کرتے ہوئے دو روز قبل فائرنگ کے کے شہری کو قتل کرنے والے ملزم عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا،ملز م عبدالرحمن نے ساتھیوں کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شہری اسحاق کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ائیر پورٹ میں درج کیا گیا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔