لاہور(ٹی این ایس) سینئر صحافی، تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی81برس کی عمر میں انتقال کر گئے

 
0
80

نامور صحافی، تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق نذیر ناجی لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔نذیر ناجی کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے نذیر ناجی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی شعبہ صحافت کے لیے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نذیر ناجی مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔