اسلام آباد (ٹی این ایس) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

 
0
25

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ شمالی بلوچستان میں برفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل جبکہ گوادر، کیچ، پنجگور اور آواران میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں برفباری سے گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان ہے۔