لاہور( ) سنوواسولرنے پاکستان میں جد ید ترین ٹا ئر ون شمسی مصنو عات متعارف کروا کر توانائی کے شعبے میں پا ئیدار مستقبل کی تشکیل کے عزم کو ظا ہر کر دیا۔اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق چیئرمین نیپرا تو صیف احمد اور ڈائریکٹر سٹر یٹیجک پراجیکٹس اسامہ خالد ملک سمیت صنعتی شعبے سے منسلک 260 سے زائد شخصیات نے شرکت کی۔ڈائنامک سی ای او سنوواسولر ونسنٹ چاؤ نے ڈبلیو 590اور ڈبلیو 705 ماڈیولز کی نقاب کشائی کی ۔یہ اپنے ڈبل گلاس ۔دوطرفہ ڈیزائن کیساتھ سورج کی دوطرفہ روشنی کو اپنے استعمال میں لاتی ہے۔سنوواسولر نے بائیفیشل 615ڈبلیو ماڈیولز بھی متعارف کروایا ہے جو اپنے چکنے مستطیل خلیوں کیساتھ سورج کی روشنی کو توانا ئی میں تبدیل کرتی ہے۔پاکستان کی بڑھتی ہو ئی توانا ئی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے سنووا سولر کی پیشکش وقت کے حساب سے بہترین ہے جو رہائشی عمارتوں ں سے لے کر صنعتی یو نٹو ں تک شمسی توانا ئی مہیا کرتی ہے ۔انجینئر اسامہ احسن نے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر سنوواسولر کے طور پر ذمہ داریا ں سنبھال لی ہیں۔پاکستان میں شمسی توانائی کا مستقبل زیادہ روشن ہےسنوواسولر پہلی پائیدار شمسی توانا ئی مہیا کرنے کیلئے پیش پیش ہے ۔۔سنوواسولر نے شمسی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔پا کستان میں سولر توانائی میں جدت متعارف کروا کر سنوواسولر نے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔