لاہور(ٹی این ایس) پنجاب کی 18رکنی کابینہ کو قلمدان سونپ دیئے گئے ، نوٹیفکیشن جاری

 
0
488

پنجاب کی 18رکنی کابینہ کو قلمدان سونپ دیئے گئے ، نوٹیفکیشن جاری۔پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا، جس کے بعد انہیں قلمدان سونپ دیے گئے۔

پنجاب کے وزرا کا سرکاری طور پر محکموں کا اعلان کر دیا گیا۔ مریم اورنگزیب سینئیر وزیر ہوں گی جنہیں ترقیات اور منصوبہ بندی اور جنگلات و ماحولیات کے محکمے دئیے گئے ہیں۔کاظم پیرزادہ کو اریگیشن،عظمی بخاری کو اطلاعات و نشریات، رانا سکندر حیات کو پرائمری ایجوکیشن،خواجہ عمران نزیر کو پرائمری ہیلتھ، خواجہ سلمان نصیر رفیق کو سپیشلایزڈ ہیلتھ اور عاشق کرمانی زراعت،خلیل طاہر سندھو انسانی حقوق،رامیش اروڑہ اقلیتی امور،فیصل کھوکھر اسپورٹس، ذیشان رفیق بلدیات،سہیل بھرت مواصلات اور چوہدری شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری کا قلم دان سونپا گیا ہے۔اسی طرح شیر علی گورچانی مائنز اینڈ منرل اور مجتبی شجاع کو خزانہ جبکہ سہیل شوکت کو سوشل ویلفیئر کا محکمہ دیا گیا ہے۔وزرا کے محکموں کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا