لاہور(ٹی این ایس) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ،گندم سے متعلق امور کا جائزہ

 
0
23

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ،گندم سے متعلق امور کا جائزہ

کاشتکاروں کے لیے کسان کارڈ کے اجرا کی تجویز

حکومت پنجاب کاشتکاروں بھائیوں کے ساتھ ہے، تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ مریم نواز شریف

گندم کے کاشتکاروں کی معاونت کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں، مریم نواز شریف

مسلم لیگ ن کا منشور کاشتکاروں کی فلاح وبہبود ہے۔ مریم نواز شریف

عام آدمی کے مسائل کا بھی احساس ہے، سستا آٹا دینا چاہتے ہیں۔ مریم نواز شریف

گندم پر سبسڈی سے ماضی میں حکومت کو 630 ارب روپے گردشی قرض کا بوجھ اٹھانا پڑا۔ بریفنگ

گردشی قرضے پر سالانہ 80 ارب روپے مارک اپ ادا کرنا پڑا

حکومت پنجاب نے 8 ماہ میں 469 ارب روپے قرض ادا کر دیا ہے، بریفنگ

اجلاس میں سوشل پروٹیکشن اور ٹارگیٹڈ سبسڈی کی تجویز کا جائزہ

کاشتکاروں کو کھاد اور زرعی ادویات کی بلاتعطل فراہمی اور زرعی اجناس کی پیداور میں اضافے پر غوروخوض کیا گیا

صوبائی وزرا بلال یسین، عظمی زاہد بخاری۔ عاشق کرمانی،صوبائی مشیر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی،ایس ایم بی آر،سیکرٹریز خوراک، زراعت، خزانہ، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت