لاہور (ٹی این ایس) پنجاب میں سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

 
0
30

پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کر دی گئی۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور نے عبوری فہرست جاری کی، سینیٹ کی بارہ نشستوں پر کل 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سات جنرل نشستوں پر 16 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔جنرل نشستوں پر طلال چودھری، محسن نقوی، محمد اورنگزیب، اعجاز منہاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ولید اقبال، وسیم شہزاد، احد چیمہ، پرویز رشید، حامد خان نے بھی جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ خواتین کی دو نشستوں پر کل پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، صنم جاوید، فائزہ احمد، انوشے رحمان نے خواتین کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

ٹیکنوکریٹس کی دو نشستوں پر چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ڈاکٹر یاسمین راشد، مصطفی رمدے نے ٹیکنوکریٹس کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ایک اقلیتی نشست پر تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ خلیل ظاہر سندھو، طارق جاوید اور آصف عاشق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔