اسلام آباد(ٹی این ایس) آپ سیدھا لکھوا لیتے ڈی ایچ اے قانون سے بالاتر ہے، چیف جسٹس

 
0
27

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بحریہ ٹاؤن اور ریونیو ایمپلائز سوسائٹی کیس کی سماعت کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ شہدا کے نام پر ڈی ایچ اے کی زمین آگے کیوں بیچ رہے ہیں، پیسے کمانے ہیں تو کمائیں شہیدوں کے نام تو بیچ میں مت لائیں۔ ڈی ایچ اے کا نہ کوئی آڈٹ ہوتا ہے اور نہ کوئی قانون ہے، آپ سیدھا لکھوا لیتے ڈی ایچ اے قانون سے بالاتر ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے بحریہ ٹاؤن اور ریونیو ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے سماعت لائیو نشر کرنے کی ہدایت کردی اور ریمارکس دیے کہ ریمارکس دیے کہ پرویزمشرف، پرویزالہٰی اور ملک ریاض اس معاملے میں مرکزی کردار ہیں۔ یہ پاکستان کے اصل مالک ہیں، میڈیا پر بھی ان کے خلاف کوئی خبرنہیں چلتی۔ یہ لوگ بہت طاقتور ہیں انہوں نے سب خریدا ہوا ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیدھا سادا دھندہ کررہے ہیں، پیسہ کمانا ہے تو کمائیں شہیدوں کو بیچ میں مت لائیں، شہدا کے نام لے کر تذلیل مت کریں اوران کا نام لے کر کتنا نکالیں گے۔