اسلام آباد(ٹی این ایس) نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم کا سنیاڑی میں ختم قران کی تقریب سے خطاب 

 
0
22
نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم کا سنیاڑی میں ختم قران کی تقریب سے خطاب
  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں جس طرح اللہ کی اطاعت،بندگی،خواہشات پر جس طرح عملدرآمد ہوتا ہے  بالکل اگر اسی طرح پورا سال پابندی ہو تو معاشرے میں عدل و انصاف کا نظام قائم ہوگا،ظلم سے پاک عدل کا معاشرہ قائم ہوگا،انھوں نے کہا رمضان کا مہینہ ہم سب کے لیے ایک تربیت گاہ کی مانند ہے اس لیے ہماری انفرادی و اجتماعی زندگی اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم پورا سال اللہ کی اطاعت اور ہدایات کے مطابق زندگی گزاریں تاکہ معاشرہ لوٹ مار،بدامنی اور بے چینی سے پاک ہو۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنیاڑی میں ختم قران کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔
میاں محمد اسلم نے کہا ہمارے تمام مسائل کا حل بندوں کی حاکمیت کی بجائے اللہ کی حاکمیت میں ہے،ہمارا نظام عدالت،نظام معیشت،نطام تجارت غرض پورا معاشرہ ہیجانی کیفیت میں ہے۔غریب کا جینا دوبھر ہے،عید شاپنگ کے نام پر ٹیکسز کی بھرمار ہے۔غریب اور امیر کے لیے علیحدہ نظام ہیں، انھوں نے کہاجب کائنات میں اللہ کی فرمانروائی تھی تو ہر طرف چین اور سکون تھا،بدامنی نہیں تھی، اس ساری بدامنی اور خلفشار کا واحد حل اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام کا قیام ہے۔