لاہور(ٹی این ایس) ریلوے آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 
0
156

پاکستان ریلوے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے گزشتہ 9 ماہ میں 66 ارب روپے کمائے ہیں۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مالی سال کے اختتام پر آمدنی 80 ارب روپے سے زائد ہونے کے امکانات ہیں۔
ترجمان پاکستان ریلوے نے مزید بتایا ہے کہ ریلوے کے پاس 10 روز کا ڈیزل کا اسٹاک بھی موجود ہے۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید پر بلا تعطل ٹرین آپریشن کے لیے 15 لاکھ لیٹر ڈیزل خرید لیا گیا ہے۔