اسلام آباد(ٹی این ایس) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک فیز 2 کیلئے عزم کا اعادہ

 
0
124

وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں چینی ہم منصب لان فوان سے ملاقات
وزیر خزانہ کا سے دہشت گردانہ حملے چینی شہریوں کو نشانہ بنائے جانے پر پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار
پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کے حوالے سے حکومتی عزم کا اعادہ
ہمہ وقتی دوست ہونے کے ناطے پاکستان کی ترقی کے حوالے سے چین کی خدمات کو سراہا
ان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے اقدامات اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی سطح پر حمایت شامل ہے
سی پیک فیز ون انفراسٹرکچر کی تعمیر جبکہ فیز ٹو میں سپیشل اکنامک زونز کو فعال بنانا اور چینی نجی کمپنیوں کی نقل مکانی شامل ہے: وزیر خزانہ
فیز ٹو پر عمل درآمد میں تیزی لانے کے حکومتی عزم کا اعادہ
مالیاتی خلا کو پورا کرنے کے حوالے سے چینی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا
وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ ایک طویل پروگرام کرنے جا رہا ہے اور اس حوالے سے چین کی حمایت کا خواہاں ہے۔
وزیر خزانہ نے چینی وزیرِ خارجہ کو حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔
ان ترجیحات میں ٹیکس بیس کو بڑھانا، توانائی کے شعبے کو ٹھیک کرنا اور سرکاری اداروں کی از سر نو ترتیب شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان چائینیز بانڈ مارکیٹ سے استفادہ کرنا چاہتا ہے اور مالی سال 2025 – 2026 میں پانڈا بانڈ کا اجراء کرنا چاہتا ہے۔
دونوں اطراف نے بین الاقوامی اداروں میں تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا